تیسرا ای آر سی طیارہ سوڈان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے روانہ

تیسرا ای آر سی طیارہ سوڈان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے روانہ

16 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) امارات ریڈ کریسنٹ ، ای آر سی کی مدد سے جانے والا ایک تیسرا اماراتی طیارہ گزشتہ روز خرطوم پہنچا ہے جس کا مقصد سوڈان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا اور ان کو بچانا ہے۔ ای آر سی کے اس طیارے میں دوائیں ، طبی سامان ، خوراک اور رہائش کے لئے سامان موجود ہے جو فی الحال سوڈان میں ای آر سی کے وفد کے ذریعہ تقسیم کیے جائیں گے۔ ای آر سی کا یہ وفد خرطوم میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے اور متعلقہ سوڈانی حکام کے ساتھ تعاون سے کام کررہا ہے۔


ای آر سی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد عتیق الفلاحی کا کہنا ہے کہ سوڈان کو یہ امداد امارات کی انسانی فلاحی سرگرمیوں کے ایک تسلسل کے طور پر شیخ محمد بن زید النہیان اور شیخ ہمدان بن زید النہیان کی ہدایت پر بھیجی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امارات سوڈان کو تباہی کے اثرات پر قابو پانے اور صحت ، ماحولیاتی اور نفسیاتی نقصان کو کم کرنے کے لئے تعاون کر رہا ہے۔ ای ار سی کا وفد تباہی سے متاثرہ افراد کی مدد ، ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی ، اور مستقبل میں بھی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر کام کر رہا ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: