ذیابیطس کے مریض ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، چئیرمین محکمہ صحت

ذیابیطس کے مریض ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، چئیرمین محکمہ صحت

ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ صحت، ابو ظہبی کے چیئرمین عبد اللہ بن محمد الحامد نے کہا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے جبکہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں کہ ذیابیطس کے مریضوں کو محفوظ ماحول میں ان کے طبی حالات اور علاج معالجے کی نگرانی کے ساتھ پائیدار اور عالمی معیار کی صحت کی خدمات تک رسائی حاصل ہو۔ ہم نے ذیابیطس کے مرض کی بیماری کے دوران وائرس سے ہونے والی سنگین پیچیدگیوں کے خطرے کی وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں کی صحت اور حفاظت کے لئے ہر طرح کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ذیابیطس میں مبتلا 31،000 سے زیادہ مریض صحت کی دیکھ بھال کے پروگرام سے فائدہ اٹھائیں گے جسے ابوظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر نے محکمہ صحت ابوظہبی کی رہنمائی میں شروع کیا تھا جو سینئر شہریوں اور دائمی بیماریوں سے دوچار افراد کی مدد کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔  



یہ مضمون شئیر کریں: