سیہا نے  'امارات پاس' کو اپنے موبائل ایپ اور مریض پورٹل کے ساتھ کونیکٹ کر لیا

 سیہا نے  'امارات پاس' کو اپنے موبائل ایپ اور مریض پورٹل کے ساتھ کونیکٹ کر لیا

 ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سیہا) نے میڈیکل نیٹ ورک کی جانب سے مریضوں کے سفر کو آسان کرنے اور سیہا پلیٹ فارمز اور خدمات تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کے حصے کے طور پر، اپنے موبائل ایپ اور مریض پورٹل کے ساتھ متحدہ عرب امارات پاس کے انضمام (کونیکٹ کرنے) کا اعلان کیا ہے۔

 

 سیہا اب مریضوں کو اپنی متحدہ عرب امارات پاس اکاؤنٹ/لاگ ان کی تفصیلات استعمال کرنے یا براہ راست سیہا موبائل ایپ اور مریض پورٹل پر رجسٹر کرنے کی اجازت دے گا جس کے لئے کسی الگ سیہا اسناد کی ضرورت نہیں ہو گیا

 

 وہ مریض جن کی طبی تفصیلات پہلے سے ہی سیہا کے الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ پر دستیاب ہیں یا پہلے ہی سیہا مراکز کا وزٹ کر چکے ہیں اور جن کے پاس تصدیق شدہ متحدہ عرب امارات پاس اکاؤنٹ ہے (درست ایمریٹس آئی ڈی کے ساتھ) وہ اس خصوصیت سے فوری طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔


یہ مضمون شئیر کریں: