اعلان کیا ہے کہ اس میں اب کورونا وائرس کا کوئی بھی تصدیق شدہ مریض نہیں ہے۔ اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر چانگ سک سہ نے بتایا کہ یہ بحران کے آغاز سے لے کر اب تک انجام دی جانے والی اہم قومی کاوشوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی قیادت کی مسلسل نگرانی اور قومی ڈس انفیکشن پروگرام کی حمایت کرنے کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کو مزید فروغ دیں۔
ڈاکٹر چانگ نے بحران سے نمٹنے میں متعلقہ قومی حکام، رضاکاروں اور طبی ٹیموں کے کردار کو بھی سراہا اور تعریف کی۔ یہ بھی نوٹ کیا کہ جب سے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے اس وائرس کو عالمی وباء قرار دیا ہے، اسپتال نے مریضوں، کارکنان، زائرین اور طبی عملہ کو بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب اسپتال میں کورونا وائرس کا کوئی کیس بھی نہیں ہے اور وہ عام مریضوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہیں