شارجہ میں عوامی ساحل کھول دئیے گئے

عوامی ساحل کھل گئے، شارجہ میں ساحل کھول دئیے

04 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) شارجہ میں نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ٹیم نے 3 اگست 2020 ء سے امارات کے تمام عوامی ساحل کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور کمیوناتی ممبرز کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ 

یاد رہے کہ شارجہ میں عوامی ساحل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے امارات کی جانب سے اٹھائے گئے احتیاطی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر بند کردیئے گئے تھے۔



یہ مضمون شئیر کریں: