21 دسمبر 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی ہیلتھ اتھارٹی ، ڈی ایچ اے، ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے کہ جو سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور کم از کم ایک ماہ پہلے کورونا ویکسن لگواتے ہیں تاکہ ویکسین کی تاثیر کو یقینی بنایا جا سکے۔ سفر سے پہلے کی صحت کی خدمات تمام ڈی ایچ اے پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹرز میں دستیاب ہیں اور ان خدمات میں سفر سے پہلے کی مشاورت ، رسک تشخیص ، ویکسین اور دوائیں شامل ہیں۔ کنسلٹنٹ فیملی فزیشن اور ڈی ایچ اے کے پرائمری ہیلتھ کیئر سیکٹر میں اسپیشلائزڈ پروگرام سروسز ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر عالیہ محمد الدلال نے کہا ہے کہ کوویڈ19 ویکسین کے معاملے میں ، جو لوگ سفر کرنے کا ارادہ کرتے ہیں انہیں پہلے اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ کا مشورہ لینا چاہیے کی تا کہ وہ اپنی صحت کی صورتحال کے مطابق ویکسین کے سلسلے میں مشورہ لے سکیں۔