04 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) وزارت برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے جو شہری سفر کرنے کے خواہش مند ہوں ان کو انسداد کوویڈ19 سے متعلق سفری ہدایات اور مشوروں پر عمل کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ انہیں یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ وہ تمام ضروریات کو پورا کریں اور ان کی مطلوبہ منزلوں پر اثر انداز ہونے والے حفاظتی اقدامات سے متعلق تمام معلومات کا علم لیں۔ اس تناظر میں ، وزارت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر اماراتی مسافروں کے لئے ایک صفحہ شروع کیا ہے جس میں دیگر ممالک کی داخلے کی ضروریات اور متعلقہ تازہ اپڈیٹس کے ساتھ طریقہ کار اور سفر سے پہلی ضروریات کے متعلق بتایا گیا ہے۔ وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا وباء کے باعث متحدہ عرب امارات میں واپس آنے والے اماراتی شہریوں کو کم از کم 96 گھنٹے قبل ہوا پی سی آر منفی ٹیسٹ دکھانا لازمی ہو گا۔
ویب سائٹ کا لنک درج ذیل ہے۔
www.mofaic.gov.ae