13 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) کورونا وائرس کے بعد اسلامی دنیا میں اعلی تعلیم کو درپیش چیلنجوں سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس نےفاصلاتی اعلی تعلیم کی بنیاد رکھنے کے لئے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید یہ کہ وبائی امراض کی ضروریات کی وجہ سے نصاب کی اصلاح پر توجہ دینے اور رواداری کے پیغام کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات بھی اٹھائے گئے۔ شرکاء نے جدید ہائر ایجوکیشن کے معیار کے لئے ایک کمیٹی بنانے اور فاصلاتی تعلیم سے متعلق آئینی قانون سازی کے لئے ایک اور کمیٹی بنانے کی بھی سفارش کی۔
عالمی مسلم کمیونٹیز کونسل نے ، ایسوسی ایشن آف اسلامک یونیورسٹیز سمیت متعدد یونیورسٹیوں ، اسلامی کالجوں، اداروں اور ہائر ایجوکیشن سے متعلقہ معیاری تعلیم والے اداروں کے ساتھ شراکت میں ، "بین الاقوامی سائنسی ورچوئل کانفرنس" کا انعقاد کیا جس کا عنوان "اعلی اسلامی تعلیم کو درپیش چیلینجز" تھا۔ یہ کانفرنس ہفتہ کے روز منعقد ہوئی جس میں زوم اور سوشل میڈیا کے زریعے 50 ممالک سے 300 سے زائد شرکاء اور مختلف نمائندوں نے شرکت کی