11 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت، آئی سی اے، کی جانب سے زائد المیعاد انٹری پرمٹس اور ویزا رکھنے والے افراد کے لئے 11 اگست 2020 تک کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی تا کہ وہ آسانی سے ملک چھوڑ سکیں اور کسی قسم کے جرمانے سے بھی بچ سکیں۔ اٹھارٹی نے یہ فیصلہ غیر ملکیوں کے لئے انٹری اور ویزہ قوانین سے متعلق قومی اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر کیا ہے۔ اٹھارٹی نے تلقین کی ہے کہ ملک سے واپس جانے والے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ وہ مستقل میں بھی بغیر کسی پریشانی کے متحدہ عرب امارات آ سکیں۔