متحدہ عرب امارات میں اسکول توقع کر رہے ہیں کہ وہ آئندہ تعلیمی سال سے تقریبا 100 فیصد جسمانی حاضری کے ساتھ طلباء کو تعلیم دے سکیں گے کیوں کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 12 سے 15 سال کی عمر کے طالب علموں کے لئے ویکسینیشن کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پچھلے ہفتے متحدہ عرب امارات نے 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کے لئے فائزر بائیو ٹیک کوویڈ19 ویکسین کی منظوری دی تھی۔ مزید برآں، جیمز ایجوکیشن نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے طالب علم اپنے اسکولوں کے ذریعہ ویکسین کے لئے بکنگ کروا سکتے ہیں۔ کچھ دن قبل ایک اعلی عہدیدار نے کہا تھا کہ ویکسینیشن شاٹس سے آئندہ تعلیمی سال کے دوران طلباء کے لئے اسکولوں میں "بتدریج واپسی" ممکن ہو سکے گی۔