مشہور امریکی اخبار "نیو یارک ٹائمز" نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق متحدہ عرب امارات کوویڈ19 ویکسینیشن کی شرح کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہے۔
رپورٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہر 100 افراد کے لئے کورونا وائرس ویکسین کی تقریبا 121 خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اپنے شہریوں اور رہائشیوں کو کوویڈ19 سے محفوظ رکھنے کے لئے قابل ذکر کوششیں کر رہا ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2020 سے لے کر اب تک متحدہ عرب امارات نے ویکسین کی 11.9 ملین سے زیادہ خوراکیں فراہم کی ہیں۔