وزیر ثقافت و یوتھ نورا الکعبی نے کوویڈ19 ویکسین کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک تصویر شائع کی ہے جس میں وہ خود کو ویکسن لگوا رہی ہیں۔ یہ امارات کی آخری وزیر ہیں جنہوں نے کوویڈ19 ویکسن موصول کی ہے۔
وزیر ثقافت اور یوتھ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شائع کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ میڈیکل پروفیشنل کی تعریف کر رہی ہیں جنہوں نے ان کو ویکسن لگائی۔ وزیر ثقافت و یوتھ نے لکھا کہ "شکریہ نرس اوزما ، لاہور سے! یہ نرس 18 متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 18 سالوں سے کام کررہی ہیں."
یہ ویکسن ٹیکہ جو متحدہ عرب امارات اور چین کے مابین مشترکہ ٹرائلز کے دوران تیار کیا گیا ہے، کو وسیع پیمانے پر ٹیسٹوں کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ویکسین محفوظ اور موثر ہے۔ وام کی خبر میں بتایا گیا کہ نیشنل ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی (نسیما) کے ڈائریکٹر جنرل عبید ال شمسی نے بھی منگل کے روز یہ ویکسن لگوائی۔