مزدوروں کا عالمی دن: متحدہ عرب امارات میں ہزاروں بلیو کالر ورکرز کا مفت ہیلتھ چیک اپ

مزدوروں کا عالمی دن: متحدہ عرب امارات میں ہزاروں بلیو کالر ورکرز کا مفت ہیلتھ چیک اپ



 مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر، جو یکم مئی کو آتا ہے، مصحف کے صنعتی علاقے میں وی پی ایس ہیلتھ کیئر کے تحت ہسپتالوں نے  ' ورکرز کی فلاح و بہبود' کے عنوان سے پروگرام منعقد کئے جہاں بلیو کالر ورکرز نے گانے، رقص، پش اپ مقابلوں جیسے پروگراموں میں حصہ لیا۔ 


  ملک بھر میں کوویڈ19 کے نئے کیسز کی تعداد میں کمی کے ساتھ اور عید الفطر کی طویل تعطیلات کے آغاز کے ساتھ ہی، لائف کیئر اور ایل ایل ایچ ہسپتالوں کے مصحف کے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز نے بھی 'صحت مند عید منائیں' کے عنوان سے آگاہی مہم چلائی۔ طبی ٹیم نے 11,000 سے زیادہ ورکرز کی صحت کا معائنہ کیا اور بلیو کالر ورکرز کو کوویڈ19 کے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور تعطیلات کے دوران ہنگامہ کرنے سے گریز کی یادہانی کروائی۔


  ماہر امراض قلب ڈاکٹر شیکھر واریر، ماہر پلمونولوجی ڈاکٹر راکیش گپتا اور ماہر طبی آنکولوجی ڈاکٹر مدثر احمد نے  بلیو کالر ورکرز سے بات چیت کی۔ 


انہوں نے بتایا کہ ہم نے ورکرز کے ساتھ ایک زبردست انٹرایکٹو سیشن کیا۔ ہم نے ان کی صحت کا خیال رکھنے اور غذائیت سے بھرپور خوراک کھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کے لیے منعقد کی جانے والی تفریحی سرگرمیاں زبردست اور ڈپریشن کو دور کرنے والی تھیں۔


  علاقائی سی ای او، وی پی ایس ہیلتھ کیئر،محفوظ احمد نے بتایا کہ وکررز کی صحت متحدہ عرب امارات کے صنعتی علاقوں میں گروپ کے ہسپتالوں کی ترجیحات میں شامل ہے۔


اس عالمی یوم مزدور کے موقع پر ہم نے صحت سے متعلق آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ، ے ابوظہبی کے 10 لیبر کیمپوں میں اور اس کے آس پاس رہنے والے بلیو کالر ورکرز کے لیے مختلف تفریحی پروگراموں اور تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے۔


ورکرز ولیج میں رہنے والے ایک بلیو کالر ورکر ابراہیم الخلیلہ نے بتایا کہ یہ واقعات ان کے اور ان کے ساتھیوں کے لیے ایک نیا تجربہ تھا۔ 


پروگرام بہت پرجوش تھا۔ ہمارا وقت بہت اچھا رہا۔ ہم عام طور پر صرف اپنے ملک میں ہی ایسے پروگرام دیکھتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہسپتال اور حکام ایسے مزید پروگرام منعقد کریں گے۔ ہمیں مزہ آیا اور صحت سے متعلق آگاہی پروگرام اور چیک اپ بھی فائدہ مند تھے۔ 


ایک اور ورکر نے سرکاری محکموں اور ہسپتالوں کے اقدام کی تعریف کی۔


اس نے کہا کہ صحت حکام کوویڈ19 کے دوران ہماری حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ یوم مزدور پر اور عید سے پہلے اس طرح کے واقعات ہمیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم جیسے ورکر جو اس تہوار کے دوران اکیلے اور اپنے خاندان سے دور رہ رہے ہیں، حکومت اوف ہیلتھ کئیر گروپس ان کے ساتھ رہیں گے۔


مزید برآں، مہم میں ایل ایل ایچ ہسپتال کی جانب سے 5000 افطار کٹس کی مفت تقسیم بھی شامل ہے۔


https://www.khaleejtimes.com/uae/may-day-in-uae-thousands-of-blue-collar-workers-get-free-health-checkups



یہ مضمون شئیر کریں: