متحدہ عرب امارات: شارجہ کے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹنگ سے متعلق نئے قوائد

متحدہ عرب امارات: شارجہ کے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹنگ سے متعلق نئے قوائد

شارجہ ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر ٹیم نے شارجہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والے مسافروں کے لئے کوویڈ19 ٹیسٹنگ کے نئے طریقہ کار کا اعلان کیا ہے۔ 

 

تفصیلات کے مطابق مسافروں کے پاس منفی کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ ہونا ضروری ہے جو سفر کی تاریخ سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے پہلے لیا جانا چاہیے۔ یاد رہے کہ پہلے 96 گھنٹے کی قید تھی۔ نیا قانون اس اعلان کے پانچ دن بعد نافذ ہوگا۔ مسافروں کو شارجہ ہوائی اڈے پر لینڈنگ پر پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی بھی ضرورت ہوگی۔


یہ مضمون شئیر کریں: