جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع سائنوفرم ویکسن کی افادیت پر مشتمل رپورٹ سائنوفرم کوویڈ19 ویکسین کی منظوری کی جانب دوسرا اہم قدم ہے۔
متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت دیگر ممالک میں کئے جانے والے کلینیکل ٹرائلز پر مبنی ایک تحقیق میں سائنوفرم ویکسین کی دو خوراکوں کے بعد 70 فیصد سے زیادہ افراد میں افادیت ظاہر ہوئی ہے۔
اس ماہ کے شروع میں ، عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی استعمال کے لئے اس ویکسین کی منظوری دے دی تھی۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق ، ایک ملٹی کنٹری فیز 3 ٹرائل سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ ویکسین کی دو خوراکیں ، جو 21 دن کے وقفے سے دی گئیں ، کوویڈ19 کے خلاف 79 فیصد کی افادیت رکھتی ہیں۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے طویل عرصے سے اس ویکسن پر یقین کیا ہے اور ستمبر 2020 سے فرنٹ لائن کارکنوں کے لئے ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے۔