متحدہ عرب امارات نے زمینی سرحدوں کے ذریعے آنے والے ویکسین شدہ مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی میعاد میں توسیع کردی

متحدہ عرب امارات نے زمینی سرحدوں کے ذریعے آنے والے ویکسین شدہ مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی میعاد میں توسیع کردی


 متحدہ عرب امارات نے اپنی زمینی سرحدوں کے ذریعے ملک میں داخل ہونے والوں کے لیے کوویڈ19 قوانین میں نرمی کر دی ہے۔ اپ ڈیٹ شدہ پروٹوکول گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کے شہریوں اور تارکین وطن دونوں پر لاگو ہوتے ہیں۔ 

 

 23 نومبر سے، کوویڈ19 ویکسین لگوانے والے مسافروں کو داخلے کے 14 دنوں کے اندر کروائے گئے کوویڈ19 ٹیسٹ کا منفی نتیجہ دکھانے کی ضرورت ہے۔ 

 

 ان کو داخلے کے بعد چھٹے دن کوویڈ19 ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا۔ 

 

غیر ویکسین شدہ مسافروں کو داخلے سے 72 گھنٹے پہلے کروائے گئے ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہو گا۔ کو کا داخلے کے بعد چوتھے اور آٹھویں دن بھی ٹیسٹ بھی کرنا ہوگا۔ 

 

پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج کی معیاد کو ویکسین اور غیر ویکسین شدہ تعلیمی عملے، طلباء اور ان کو سکول سے لانے والے والدین کے لئے 14 دن تک بڑھا دیا گیا ہے۔

 

اس اپ ڈیٹ کا اعلان فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مشترکہ بیان میں کیا گیا۔ 

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اپ ڈیٹ کردہ پروٹوکول سے پڑوسی ممالک کے شہریوں اور سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کو فائدہ ہو گا۔ 

 

دونوں اداروں نے کہا کہ سپلائی چینز سے متعلق دیگر طریقہ کار برقرار رہیں گے۔ یہ اقدامات صحت کی موجودہ صورتحال کے مطابق ہیں اور شہریوں اور ہمسایہ ممالک کے مسافروں کے متحدہ عرب امارات کے سفر میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہیں۔

 

دونوں حکام نے اس بات پر زور دیا کہ مسافروں کو متحدہ عرب امارات میں موجود دیگر تمام کوویڈ سیفٹی پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا جن میں ماسک پہننا، محفوظ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور سامان کو جراثیم سے پاک کرنا شامل ہے۔ 

 

دائمی بیماریوں یا کووِڈ19 کی علامات والے افراد کو متحدہ عرب امارات کا سفر نہیں کرنا چاہیے۔


یہ مضمون شئیر کریں: