متحدہ عرب امارات نے سیاحوں کے ویزوں کی میعاد ایک ماہ تک بڑھا دی

متحدہ عرب امارات نے سیاحوں کے ویزوں کی میعاد ایک ماہ تک بڑھا دی

29 دسمبر 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دنیا بھر کے کچھ ہوائی اڈوں کی بندش کی وجہ سے مسافرین کو درپیش مشکلات دور کرنے کے لئے سرکاری فیس کے بغیر سیاحتی ویزوں میں ایک ماہ کی توسیع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ زرائع کے مطابق، متحدہ عرب امارات جانے والے تمام سیاحوں کے ویزا میں بغیر کسی فیس کے ایک ماہ کی توسیع کرنی ہوگی۔ اس فیصلے سے متحدہ عرب امارات میں موجود سیاحوں اور ان کی فیملی کو نئے سال کی تعطیلات گزارنے میں مدد ملے گی۔ حکومتی ادارے آنے والے عرصے میں سیاحوں کی سہولت کے لئے کام کریں گے اور متحدہ عرب امارات میں قیام کے دوران تمام مسافرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کریں گے۔



یہ مضمون شئیر کریں: