متحدہ عرب امارات نے ملک میں آنے والے مسافروں کے لئے بیرون ملک کی جانب سے جاری کردہ ویکسین سرٹیفکیٹ کی منظوری دے دی

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات  ، قوانین ، صحت ، تحفظ ، احتیاط ، وباء ، الھوسن ، مسافر ، سفر ، ویکسین ، ویکسینیشن ، بیرون ، ملک ، سرٹیفکیٹ ، منظوری

متحدہ عرب امارات نے بیرون ملک کی جانب سے جاری کردہ کوویڈ-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی منظوری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت منظور شدہ ویکسینز والے مسافروں کو 15 اگست تک اپنے سفری طریقہ کار کو آسانی سے مکمل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پروٹوکول کے مطابق متحدہ عرب امارات میں صرف منظور شدہ ویکسین قبول کی جائیں گی اور یہ الھوسن ایپ پر ظاہر ہوں گی۔ اس پالیسی کا مقصد مسافروں کے محفوظ داخلے کو یقینی بنانا ہے، جن سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ آئی سی اے یو اے ای اسمارٹ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے یا

 smartservices.ica.gov.ae

کا دورہ کرکے اپنا ڈیٹا رجسٹر کریں۔

 

الھوسن ایپ کے کچھ تکنیکی فیچرز کی اپڈیٹ کی گئی ہے۔ نئی اپ ڈیٹ ویکسین کی معلومات کے علاوہ سفری معلومات، ریڈ لسٹ والے ممالک سے آمد یا روانگی کی صورتحال فراہم کرتی ہے۔ وزارت صحت و روک تھام کی طرف سے سرکاری ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور کوویڈ-19 ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کا ایک صفحہ شامل کیا گیا ہے۔ ایپلی کیشن میں کیو آر کوڈ براہ راست فون کے کیمرے یا ایپلی کیشن میں بلٹ ان سکینر سے پڑھا جا سکتا ہے۔ اگر اسکینر فون پر الھوسن ایپلی کیشن دستیاب نہیں ہے تو صارفین کو الھوسن ویب پیج پر منتقل کر دیا جائے گا اور ایمریٹس آئی ڈی نمبر کے آخری 4 ہندسوں، متحدہ نمبر یا پاسپورٹ نمبر کی درخواست کی جائے گی۔

 

گلف نیوز (Gulf News)


یہ مضمون شئیر کریں: