متحدہ عرب امارات نے کورونا ٹیسٹ کے لئے جدید تیزرفتار لیزر ٹیکنالوجی ایجاد کر لی

متحدہ عرب امارات نے کورونا ٹیسٹ کے لئے جدید تیزرفتار لیزر ٹیکنالوجی ایجاد کر لی

20 مئی 2020: (جنرل رپورٹر) یو اے ای نے کورونا وائرس کا سراغ لگانے والی تیز ترین جدید لیزر ٹیکنالوجی کو ایجاد کر لیا ہے-

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ تیز رفتار لیزر آلہ کوانٹ لیزا میجنگ لیبارٹری نے ایجاد کیا ہے- کورونا ٹیسٹنگ کرنے والی اس جدید لیزر ٹیکنالوجی سے پہلے سے تیز اور بیک وقت زیادہ افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا سکیں گے جبکہ کئے جانے والے ٹیسٹ کا نتیجہ بھی چند ہی سیکنڈز بعد مل جائے گا- اس تیز رفتار لیزر ٹیکنالوجی کی مدد سے متِدک عرب امارات میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل تیز ہو جائے گا-

وام نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ محقق سائنسدان اور ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثر ہوبے والے خون کے خلیوں میں ہونے والی مختلف تبدیلیوں کا جائزہ لے رہے ہیں- اس نئی لیزر ٹیکنالوجی کی مدد سے خون کے خلیوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا فوری پتہ چلایا جا سکے گا-

اس ٹیلنالوجی پر کام کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مود کمار نے کہا ہے کہ یہ لیزر ٹیکنالوجی کا آلہ نا صرف تیز ہے بلکہ ضرر رساں بھی ہے اور اس میں لاگت بھی کم آتی ہے-

انہوں نے کہا کہ یہ آلہ اسپتالوں کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پہ بھی استعمال ہو سکتا ہے- معمولی سی تربیت کے بعد اسے گھروں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے- یہ لیزر ٹیکنالوجی ہمیں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں مدد فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں اہم ایجاد ثابت ہو گی-

کورونا ٹیسٹنگ کے اس جدید آلے کو مزید جانچ پڑتال کے لئے مرحلہ وار ٹیسٹنگ کےئے استعمال کیا جا چکا ہے- جبکہ اس آلہ کے ساتھ کئی ٹرائل بھی ہو چکے ہیں- اس آلہ کو بنانے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ امید ہے چند ماہ میں یہ لیزر ٹیکنالوجی کا جدید آلہ مارکیٹ میں دستیاب ہو گا-

مزید برآں اماراتی وزیر صحت عبد الرحمن الاویس کہتے ہیں کہ فخر ہے کہ ہم ایک ایسی ٹیکنالوجی بنا رہے ہیں جس کے زریعے کورونا سے لوگوں کا تحفظ مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی- ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کا جلد اور موثر سراغ لگانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے-


یہ مضمون شئیر کریں: