11 نومبر 2020: (جنرل رپورٹر) وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور بن محمد گرگش نے کہا ہے کہ اماراتی قیادت نے لوگوں کی صحت کے تحفظ کے لئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بروقت اور مناسب اقدامات کیے ہیں اور ساتھ ہی اس کے منفی معاشی اثرات کو کم کرنے کے لئے اقدامات کو بھی نافذ کیا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ متحدہ عرب امارات نے کل 118 ممالک کو طبی سامان فراہم کیا ہے جس سے دنیا بھر کے 15 لاکھ سے زائد طبی پروفیشنلز مستفید ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر انور نے مزید کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات نے تاکید کی ہے کہ انسانی امداد فراہم کرتے وقت وسیع تر سیاسی تحفظات کو بھی خاطر میں نہیں لانا چاہئے اور یہی وجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات جرورت کے تحت ایران کو امداد فراہم کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت نے امارات پالیسی سنٹر کے زیر اہتمام ساتویں ابو ظہبی اسٹریٹجک مباحثے کے کلیدی خطاب میں کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنی 50 ویں یوم آزادی کے قریب آرہا ہے جنکہ ہمیں جائزہ لینا ہے کہ پچھلے 50 سالوں میں کیا کچھ کیا اور مستقبل کے لئے تیار ہونا ہے۔