متحدہ عرب امارات نے قومی ڈس انفیکشن پروگرام کی تکمیل کا اعلان کر دیا

متحدہ عرب امارات نے قومی ڈس انفیکشن پروگرام کی تکمیل کا اعلان کر دیا

25  جون 2020: (جنرل رپورٹر) امارات کی جانب سے کل بدھ کے روز قومی ڈس انفیکشن پروگرام کی تکمیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ بات متحدہ عرب امارات کی باضابطہ میٹنگ میں سامنے آئی جس میں اماراتی حکومت کی سرکاری ترجمان آمنہ الدہجک الشمسی، نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر سیف اور ترجمان شعبہ صحت ڈاکٹر فریدہ الہسانی نے گفتگو کی اور کوویڈ19 سے متعلق پیشرفت اور اس کے اثرات کم کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق اپ ڈیٹ کیا گیا۔ 

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے الشمسی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کے درمیان 44،291 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 450 نئے کیسز نکلے اور یوں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 46،133 ہو گئی۔

ڈاکٹر فریدہ نے قومی ڈس انفیکشن پروگرام کی تکمیل کا اعلان کیا اور کہا کہ اب 12 سال سے کم عمر بچے بھی تجارتی مراکز اور ریسٹورینٹس میں جا سکتے ہیں۔ تاہم عوامی اجتماعات پر پابندی عائد رہے گی۔ ماسک، سماجی فاصلہ اور دستانے پہننے پر بھی زور دیا ۔ ایک گاڑی میں اگر مختلف خاندانوں کے افراد سفر کر رہے ہیں تو تین افراد تک کی پابندی ہے


یہ مضمون شئیر کریں: