متحدہ عرب امارات نے اردن میں شامی پناہ گزینوں کے لئے ویکسینیشن پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا

متحدہ ، عرب ، امارات ، اردن ، شام ، پناہ ، مہاجرین ، مہاجر ، ویکسینیشن ، پروگرام ، ویکسین ، مرحلہ ، ایمریٹس ، ریڈکریسنٹ ، کورونا ، وائرس ، وباء ، کوویڈ  ، سینوفرم ، ساینوفرم ، کوویڈ19 ، محمدعتیق ، الفلاہی ،  اماراتی ، اردنی ، صحت ، ابوظہبی، اقوام  ، وقایہ ، یواےای

ایمریٹس ریڈ کریسنٹ (ای آر سی) نے کورونا وائرس وباء سے نمٹنے کے سلسلے میں مدد کے لئے اردن میں شامی پناہ گزینوں کے لئے ویکسینیشن پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد 12,000 پناہ گزینوں کو کوویڈ-19 سینوفرم ویکسین فراہم کرنا ہے۔

 

ای آر سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عتیق الفلاہی نے کہا کہ یہ پروگرام کوویڈ-19 کے خلاف عالمی جنگ میں متحدہ عرب امارات کی کوششوں کا ایک حصہ ہے، یہ خاص طور پر ان ممالک کے لئے ہے جو اس وباء سے سخت متاثر ہوئے ہیں تاکہ انہیں بحران سے بچنے اور بحالی میں تیزی لانے میں مدد مل سکے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام اماراتی-اردنی شراکت داری کے تحت قائم کیا گیا ہے جس کی نمائندگی اماراتی ریڈ کریسنٹ، محکمہ صحت ابوظہبی، اردن کی وزارت صحت اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کر رہے ہیں۔

 

ای آر سی نے پروگرام کا پہلا مرحلہ تین ہفتے قبل شروع کیا تھا جب ہزاروں شامی پناہ گزینوں نے اردن کے حکام، محکمہ صحت ابوظہبی، عمان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے حکام، اور اردن میں قائم بین الاقوامی انسانی تنظیموں کے نمائندوں کی موجودگی میں ویکسین کی پہلی خوراک وصول کی تھی۔



یہ مضمون شئیر کریں: