30 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں طلبا کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے۔ اپنے ٹویٹر پیج پر شیخ محمد نے کہا ہےکہ ہمیں امید ہے کہ اس نئے تعلیمی سال کا آغاز بڑی کامیابیوں سے ہوگا۔ ہمارا تعلیمی نظام گذشتہ سال سے متحرک اور لچکدار ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کی حفاظت اور بہبود ہماری اولین ترجیحات ہیں۔