28 مئی 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک سو یمنی شہریوں کو وطن واپس پہنچانے میں مدد فراہم کی گئی ہے۔ یہ اقدام متحدہ عرب امارات میں موجود یمن کے سفارتخانے کے تعاون سے ہوا ہے۔
زرائع کے مطابق اس اقدام میں صحت اور موجودہ وباء کے حوالے سے ضروری اقدامات کئے گئے تھے۔ یمنی شہریوں کو وطن واپس بھیجنے سے پہلے ان کے طبی ٹیسٹ کئے گئے جس سے تصدیق کی گئی کہ وہ تمام لوگ کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں۔ اس تصدیق کے بعد ہی انہیں وطن واپس لے جانے والی پرواز میں سوار ہونے کی اجازت دی گئی۔
امارات کی وزارت برائے خارجہ امور نے اس بات کی تصدیق کی ہے دونوں ممالک کے درمیان ٹھوس برادرانہ تعلقات اور انہیں تعلقات کی عکاسی اور یمنی عوام کی حمایت کی کوشش کے سلسلے میں امارات نے ان کی درخواست پر 100 یمنی شہریوں کو وطن واپس بھیجا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں موجود یمنی سفارتخانے سے اس سلسلے میں امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ہے-