متحدہ عرب امارات میں پوری آبادی کے لئے ویکسین موجود ہے

متحدہ عرب امارات میں پوری آبادی کے لئے ویکسین موجود ہے

15  جنوری 2021: (جنرل رپورٹر) شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 ویکسین کبھی آؤٹ آف سٹاک نہیں ہو گی- متحدہ عرب امارات میں ویکسین ساری آبادی کے لئے کافی ہے- اب تک امارات میں جمعرات تک ویکسین کی 1.5 ملین خوراکیں ہر 100 افراد پر 15.45 کی شرح سے دی گئی ہیں- یہ عالمی سطح پر ریکارڈ ہونے والا دوسرا بہترین اعداد و شمار ہے۔ چیف ریسرچ آفیسر اور ویکسین پروجیکٹ لیڈر ، جی42 ہیلتھ کیئر ، ڈاکٹر ولید ظہیر نے یقین دلایا کہ ملک ہر شہری اور رہائشی کو ویکسین فراہم کر سکے گا۔ تمام مراکز میں ویکسین دستیاب ہے جو کہ پوری آبادی کو ویکسن سے بچانے کے لئے کافی ہے۔

 ڈاکٹر ولید ظہیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ تمام آبادی کو قطرے پلانے کے لئے کافی ویکسین موجود ہے۔ ڈاکٹر ظہیر نے نشاندہی کی کہ حکومت نے صحت مراکز کی تعداد میں اضافہ کرکے عوام کو مفت ویکسین کی تقسیم کو آسان بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے ہیں۔



یہ مضمون شئیر کریں: