متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 23 جون سے منتخب زمرے والے شہریوں اور رہائشیوں کو منتخب ممالک میں سفر کرنے کی اجازت کا اعلان کر دیا

مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ 23 جون سے متحدہ عرب امارات کے منتخب زمرے والے شہریوں اور رہائشیوں کو کچھ مخصوص مقامات پر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔

 16 جون 2020: (جنرل رپورٹر) وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون، وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت، اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ 23 جون سے متحدہ عرب امارات کے منتخب زمرے والے شہریوں اور رہائشیوں کو کچھ مخصوص مقامات پر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔ انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ منظور شدہ مقامات اور لوگوں کے زمرے کا اعلان بھی بعد میں کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے لئے راہنمائی کے طور پر خطوط اور طریقہ کار کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ تمام مسافروں کو بیرون ملک قیام کے دوران اور متحدہ عرب امارات واپسی کے دوران ان پر عمل کرنا ہو گا۔

مشترکہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے یہ اعلان کورونا وائرس کے قابل عمل روک تھام کے کامیاب اقدامات اور حالیہ مثبت پیش رفتوں کے مجاز حکام کی طرف سے مکمل جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: