متحدہ عرب امارات کی جانب سے امن و سلامتی میں صحت کے کردار پر زور دیا گیا

متحدہ عرب امارات کی جانب سے امن و سلامتی میں صحت کے کردار پر زور دیا گیا

06 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات نے عالمی سلامتی کے معاملات پر وبائی امور، کوویڈ19، سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بحث کے دوران امن و سلامتی میں صحت کے کردار پر زور دیا۔ 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمع کروائے گئے ایک تحریری بیان میں متحدہ عرب امارات نے کہا ہے ہم نے صحت اور سلامتی کو گٹھ جوڑ کے ایک حصے کے طور پر دیکھا ہے جس میں سے ایک دوسرے پر اثر پڑتا ہے۔ اس تفہیم کو متحدہ عرب امارات کے کوویڈ19 کے ردعمل سے ظاہر کیا گیا جس میں عالمی جنگ بندی کے لئے سیکٹری جنرل کے مطالبے کی توثیق، اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کے عالمی ادارہ خوراک سے تعاون اور 70 سے زائد ممالک کو ایک ہزار میٹرک ٹن سے زائد طبی سامان کی فراہمی شامل ہے۔ 

یہ تفہیم ہماری اپنے ملک کی کاروائیوں سے بھی ظاہر ہوتی ہے جہاں ہم نے شہریوں، رہائشیوں اور مسافرین کے لئے یکساں مفت ٹیسٹ اور علاج کا عہد کیا ہے۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جب تک ہر شخص محفوظ نہیں ہے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے


یہ مضمون شئیر کریں: