10 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات نے ایک امدادی طیارہ جس میں سات میٹرک ٹن طبی سامان اور ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ ارجنٹائن بھیجے ہیں تاکہ کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک کی کوششوں کی مدد کی جائے۔
یہ امداد لگ بھگ 7000 طبی پیشہ ور افراد کی مدد کرے گی جو کہ انسداد کوویڈ19 کے لئے فرنٹ لائن پر کام کرتے ہیں۔ امداد کی فراہمی پر تبصرہ کرتے ہوئے بیونس آئرس میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے انچارج ڈیفن آف حسین علی بن ہلال النقبی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ متحدہ عرب امارات اور ارجنٹائن کے آپس میں مضبوط تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی قیادت ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہاں ہے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون مو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں۔
یاد رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات نے انسداد کوویڈ19 کے تحت 118 ممالک کو 1392 میٹرک ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی ہے۔ امارات کے اس عمل سے 13 لاکھ سے زیادہ طبی پیشہ ور افراد کی مدد ہوئی ہے۔