چونکہ دنیا بھر میں کوویڈ19 کی مختلف اقسام پھیل چکی ہیں لہذا متحدہ عرب امارات میں حکام نے باقاعدگی سے ٹیسٹنگ کرنے کی سفارش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فریدہ الہوسانی نے کہا ہے کہ اگر منفی نتائج کے باوجود کوویڈ19 علامات برقرار رہتی ہیں تو بھی ٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کی جانے والی کوششوں کی کامیابی کو بڑھانے میں کمیونٹی کے ممبران ، سرکاری ، نجی اور کمیونٹی اداروں کا اہم کردار ہے۔ ہمیں وائرس سے نمٹنے کے لئے کوویڈ19 احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ امارات میں ایک سے زیادہ قسم کی کوویڈ19 ویکسین دستیاب ہیں جو کہ وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں انتہائی موثر ہیں۔ ہم سب کو مل کر ویکسینیشن مہم کا حصہ بننا ہو گا۔