متحدہ عرب امارات کو اپنے رضاکاروں پر فخر ہے، شیخ ہمدان بن زاید

متحدہ عرب امارات کو اپنے رضاکاروں پر فخر ہے، شیخ ہمدان بن زاید

05  دسمبر 2020: (جنرل رپورٹر) امارات ریڈ کریسنٹ کے چئیرمین شیخ ہمدان بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی سربراہی میں ، رضاکارانہ کاموں اور سخاوت کی اقدار کو فروغ دینے اور رضاکارانہ اقدامات کی حوصلہ افزائی کے لئے اپنی قومی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ 

 پانچ دسمبر کو ہونے والے عالمی یوم رضاکارانہ کے موقع پر ایک بیان میں شیخ ہمدان نے کہا کہ دبئی کے نائب صدر ، وزیر اعظم اور حکمران  شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کی گہری حمایت اور ہدایت کی بدولت متحدہ عرب امارات نے قدرتی یا انسان ساختہ آفات سے متاثرہ ممالک کے لئے اپنے انسانی اقدامات کے لئے ایک قابل احترام عالمی پوزیشن سنبھالی ہے۔

 

 شیخ ہمدان نے  کوویڈ19 پر قابو پانے کے لئے رضاکاروں کی قابل ذکر شراکت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اس کی قیادت کو ایسے رضاکاروں پر بہت فخر ہے جنہوں نے کوویڈ19کو قابو میں رکھنے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اور جو ابھی بھی محاذ میں ہیں۔




یہ مضمون شئیر کریں: