متحدہ عرب امارات کا طبی امداد پر مشتمل پانچواں طیارہ کولمبیا روانہ

متحدہ عرب امارات نے کوویڈ19 کا مقابلہ کرنے  کے لئےگزشتہ روز پانچواں امدادی طیارہ 13 میٹرک ٹن طبی سامان کے ساتھ کولمبیا روانہ کیا

18 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات نے گزشتہ روز پانچواں امدادی طیارہ 13 میٹرک ٹن طبی سامان کے ساتھ کولمبیا روانہ کیا جس کا مقصد کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں میں ملک کی حمایت کرنا تھا۔

 اس امداد سے تقریبا 13،000 طبی پیشہ ور افراد کی مدد ہو گی جو کہ انسداد کوویڈ19 کے لئے فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں۔

 امداد کی فراہمی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے ، کولمبیا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر ، سیلم راشد الاویس نے کہا ہے کہ کوویڈ19 کا مقابلہ کرنے اور کولمبیا کے صحت کے شعبے میں صلاحیت کو مزید مستحکم کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات نے پانچواں امدادی طیارہ بھیجا ہے۔

اس سے پہلے طبی امداد پر مشتمل چار طیاروں میںں 40.7 میٹرک ٹن امداد تھی جس میں ذاتی حفاظتی سامان اور 200،000 سے زیادہ ٹیسٹنگ کٹس شامل تھیں جبکہ 40،000 سے زیادہ صحت سے متعلقہ پروفیشنلز کو اس امداد سے فائدہ پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات نے 118 ممالک کو 1،471 میٹرک ٹن سے زیادہ طبی امداد فراہم کی ہے تاکہ کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مختلف ممالک کی مدد کی جا سکے۔ امارات کے اس عمل سے تقریبا 1.5 ملین طبی پروفیشنلز کی مدد کی گئی ہے۔




یہ مضمون شئیر کریں: