18 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) وزارت صحت و روک تھام ، وزارت داخلہ اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے مشترکہ طور پر کوویڈ19 کی وباء کی روشنی میں سماجی پروگراموں کے انعقاد کے لئے ایک پروٹوکول کا اعلان کیا ہے۔
اس پروٹوکول کا مقصد کوویڈ19 روک تھام کے اعلی معیار کو یقینی بنانا اور ملک میں صحت کے حکام کے ذریعہ تجویز کردہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کروانا ہے۔ شادی اور دیگر خاندانی تقریبات کے انعقاد کے دوران متعدد احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔
جاری کردہ پروٹوکول کے مطابق شادی کے پروگرام کو دونوں خاندانوں کے فرسٹ ڈگری کے رشتہ داروں تک ہی محدود کرنا لازمی ہے بشرطیکہ شرکاء کی کل تعداد 10 افراد سے زیادہ نہ ہو۔
مزید یہ کہ شرکاء کے لئے بہتر ہے کہ وہ تقریب کی تاریخ سے 24 گھنٹے پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ کروائیں اور کھانے پینے کے لئے ایک دوسرے کے برتن اور پیالے استعمال نا کریں اور جراثیم کش سپرے بھی کریں۔