متحدہ عرب امارات کا سفری پابندی کے بعد یوکے کے مسافروں کے ویزا میں توسیع

متحدہ عرب امارات کا سفری پابندی کے بعد یوکے کے مسافروں کے ویزا میں توسیع

29 جنوری 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات جانے یا واپس آنے پر برطانیہ کی پابندی عائد کرنے کے فیصلے سے متاثر برطانوی مسافروں کے وزٹ ویزوں میں امارات کی جانب سے توسیع کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے کہا ہے کہ ویزے کی توسیع مفت میں کی جائے گی۔ وزارت نے کہا کہ متحدہ عرب امارات صحت اور حفاظت کے اعلی معیار کے مطابق سفر اور رسد کے ایک اہم مرکز کے طور پر اپنے کردار کو برقرار رکھے گا۔ متحدہ عرب امارات کوویڈ19 کے خلاف اجتماعی عالمی کوششوں کے ایک حصے جے طور پر مختلف چیلنجوں سے نمٹ رہا ہے اور وہ دنیا بھر کے ماہرین اور پالیسی سازوں کے ساتھ مستقل بات چیت میں مصروف ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: