15 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) وزیر صحت و روک تھام عبد الرحمٰن بن محمد بن ناصر الاویس نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات نے کوویڈ19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی ہے۔ اس ویکسن کو ہنگامی حالات میں فرنٹ لائن ورکز کو فراہم کرنے کا مقصد ان افرادکو کوویڈ19 سے بچانا ہے جن کو کوویڈ19 کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کا یہ ہنگامی استعمال قواعد و ضوابط اور قوانین کے ساتھ پوری طرح مطابقت رکھتا ہے جس کے لئے لائسنسنگ کے طریقہ کار پر عمل کرنا لازمی ہے۔ یہ اعلان متحدہ عرب امارات کی حکومت کی میڈیا بریفنگ کے موقع پر سامنے آیا ہے جس میں کورونا وائرس سے متعلق تمام پیشرفتوں پر توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت نے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کے آغاز سے ہی وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے دانشمندانہ فیصلوں کا ایک مربوط سلسلہ قائم کیا اور اس نے سائنسی حل کے لئے درکار تمام وسائل مہیا کرکے صحت کے شعبے کی حمایت کرنے کی تمام کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ پہلے اور دوسرے مرحلے کے ٹیسٹنگ ٹرائلز سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ اور موثر ہے