متحدہ عرب امارات کا بزنس فلائٹس میں مسافروں کی حد بڑھانے کا اعلان؛ مسافروں کے لیے منفی پی سی آر ٹیسٹ لازمی

متحدہ عرب امارات کا بزنس فلائٹس میں مسافروں کی حد بڑھانے کا اعلان؛ مسافروں کے لیے منفی پی سی آر ٹیسٹ لازمی


متحدہ عرب امارات کے حکام نے منگل کے روز کاروباری پروازوں (بزنس فلائٹس) پر ملک آنے والے مسافروں کے لیے تازہ ہدایات جاری کی ہیں۔

 

 متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی صورتحال پر ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ، حکام نے بتایا کہ پروٹوکول کو نیشنل اتھارٹی برائے ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مابین کوآرڈینیشن کے بعد اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ 

 

یہ قواعد تمام شعبوں میں بتدریج واپسی تحت اپ ڈیٹ کئے گئے ہیں۔

 

 نئے قواعد کے مطابق بزنس فلائٹس میں زیادہ سے زیادہ مسافروں کی حد ختم کر دی گئی ہے۔

 

یہ پروٹوکول تمام کاروباری افراد اور خواتین ، رہائشیوں اور زائرین کو بتائے گئے قواعد کے مطابق بزنس فلائٹس کے ذریعے امارات آنے کی اجازت دیتا ہے۔

 

 فیصلے میں تاجر ، رہائشی اور زائرین شامل ہیں جبکہ ان کے لئے "آمد رجسٹریشن" سروس میں رجسٹریشن کروانا ، فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت ، شہریت ، کسٹمز اور پورٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری منظوری پیش کرنا اور روانگی کے وقت ویب سائٹ سے جاری کردہ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی منظوری کی ایک کاپی پیش کرنا لازمی ہے

 

 

حکام نے مزید بتایا ہے کہ مسافروں کو کیو-آر کوڈ والا منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنے کی ضرورت ہے جو کہ روانگی کے وقت سے 48 گھنٹوں کے اندر ہونا چاہیے۔

 

 مزید برآں ، تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹ کا ایک منفی نتیجہ بھی پیش کرنا ہو گا جو ایئر پورٹ پر روانگی سے زیادہ سے زیادہ 6 گھنٹے قبل ہونا چاہیے۔ 

 

حکام نے مزید کہا ہے کہ ملک پہنچنے پر اور چوتھے اور آٹھویں دن بھی ایک کوویڈ19 ٹیسٹ کروانا ہو گا۔


یہ مضمون شئیر کریں: