ویکسین نہ لگوانے والے رہائشی اب منفی کوویڈ-19 پی سی آر ٹیسٹ کے ثبوت کے بغیر وفاقی حکومت کے محکموں میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (ایف اے ایچ آر) کے مطابق یہ ٹیسٹ گزشتہ 48 گھنٹوں کے اندر کیا جانا چاہئے۔ ٹیسٹ کے نتائج کو صرف الھوسن ایپ کے ذریعے دکھایا جا سکتا ہے۔
ایف اے ایچ آر نے یکم اگست 2021 کو نئے داخلے کے قواعد متعارف کروائے اور اس بات پر زور دیا کہ ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو ہفتہ وار لازمی پی سی آر ٹیسٹنگ کروانی ہوگی۔ ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کو ٹیسٹ کے لئے خود ادائیگی کرنی ہوگی، جب تک کہ وہ کسی بیماری یا صحت کی بنیادی حالت کی وجہ سے ویکسین لینے سے مستثنیٰ طبی رپورٹ پیش نہ کریں۔
متحدہ عرب امارات کی ہیومن ریسورسز اتھارٹی نے واضح کیا کہ صرف ان لوگوں کو وزارتوں، وفاقی محکموں اور کسٹمر سروس مراکز کا دورہ کرنے کی اجازت ہے جنہوں نے کوویڈ-19 ویکسینیشن کی دو خوراکیں حاصل کر لی ہیں۔
گزشتہ ماہ ایف اے ایچ آر کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق لوگوں کو وزارتوں میں داخلے سے روک دیا جائے گا جب تک کہ،
صارفین کو منظور شدہ کوویڈ-19 ویکسین کی دو خوراکیں موصول ہوئی ہوں۔
ویکسین نہ لگوانے والے صارفین پی سی آر کا منفی نتیجہ پیش کریں، جو نتیجہ حاصل کرنے سے 48 گھنٹے تک کی مدت کے لئے جائز ہے۔
ویکسین نہ لگوانے والے افراد جنہوں نے اہل صحت حکام سے استثنیٰ حاصل کیا، بشرطیکہ وہ پی سی آر ٹیسٹ کے لئے منفی نتیجہ پیش کریں، جو نتیجہ حاصل کرنے سے 48 گھنٹے تک کی مدت کے لئے جائز ہے۔
سولہ سال سے کم عمر افراد پر سرکلر کی دفعات نافظ العمل نہیں ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے ہیلتھ سیکٹر کی سرکاری ترجمان اور ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر (اے ڈی پی ایچ سی) کے متعدی امراض کے محکمے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فریدہ الحسانی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کوویڈ-19 انفیکشنز کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے جس سے صحت کے شعبے کی وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی صلاحیت کا اشارہ ملتا ہے۔ انفیکشنز میں کمی کی وجہ کیسوں کا جلد پتہ لگانے کے بہترین طریقہ کار پر عمل درآمد ہے۔ ٹیسٹنگ کے نتائج کی رفتار, اور متاثرہ افراد اور رابطوں سے پیشہ ورانہ طور پر تازہ ترین بین الاقوامی طریقوں کے مطابق نمٹنا بھی انفیکشنز کی روک تھام کا ذریعہ رہا ہے۔
گلف نیوز