متحدہ عرب امارات کے ریسرچرز نے کورونا کے نئے اسٹیم سیل علاج کے جملہ حقوق محفوظ کر لئے ہیں

متحدہ عرب امارات کے ریسرچرز نے کورونا کے نئے اسٹیم سیل علاج کے جملہ حقوق محفوظ کر لئے ہیں

 09 جون 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کے ریسرچرز نے جو کورونا وائرس کا سٹیم سیل سے علاج دریافت کیا تھا، اس کے جملہ حقوق محفوظ کر لئے ہیں تا کہ اس ٹیکنالوجی کو مزید پھیلایا جا سکے اور زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ابوظہبی اسٹیم سیل سینٹر کے ڈاکٹرز اور ریسرچرز نے پچھلے ماہ اعلان کیا تھا کہ انہوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے نیا علاج دریافت کیا ہے جس میں مریض کے جسم سے اس کے اسٹیم سیل نکال کر انہیں دوبارہ فعال کر کے واپس مریض میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ علاج کو 73 کورونا مریضوں پر آزمایا گیا تھا جبکہ تمام کی جانب سے اچھا نتیجہ برآمد ہوا تاہم محققین نے اس وقت زور دیا تھا کہ یہ نتائج ابھی ابتدائی ہیں لہذا مزید تجربہ کی ضرورت ہے۔

آج ابوظہبی اسٹیم سیل سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ مزید تجربوں سے پتہ چلا یہ علاج موثر ہے اور جن مریضوں کا نارمل علاج کیا جاتا ہے ان سے ایسے مریض جلدی صحت مند ہو جاتے ہیں جن کا علاج اسٹیم سیل تھراپی کی مدد سے ہوتا ہے۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: