متحدہ عرب امارات: جانئے آپ ابوظہبی میں اپنے مفت بوسٹر شاٹس کیسے حاصل کر سکتے ہیں

متحدہ عرب امارات بوسڑ 2022، ابوظہبی بوسٹر طریقہ کار، امارات بوسٹر تفصیل


ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کو ایک یاد دہانی جاری کی ہے کہ دارالحکومت میں کوویڈ19 بوسٹر کی خوراکیں کہاں دستیاب ہیں۔ 

 

ابوظہبی میڈیا آفس نے منگل، 8 فروری کو ٹویٹ کیا کہ تمام اہل افراد اپنی ویکسینیشن تاریخ اور عمر کی بنیاد پر عوامی تحفظ کو بڑھانے اور الہوسن ایپ پر گرین سٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لئے سائنوفارم یا فائزر کی بوسٹر خوراک حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ بوسٹر ابوظہبی کے مخصوص ویکسینیشن مراکز پر دستیاب ہیں۔

 

 ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر کے مطابق، بوسٹر خوراکیں افراد کی ویکسینیشن کی تاریخ کی بنیاد پر دی جاتی ہیں جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

 

 وہ لوگ جنہوں نے سائنو فارم کی دو سے تین خوراکیں لی ہیں: آخری خوراک لینے کے چھ ماہ بعد سائنوفارم یا فائزر کی بوسٹر خوراک حاصل کر سکتے ہیں۔ 

 

 سائنوفارم کی دو خوراکیں اور فائزر کی ایک بوسٹر خوراک: آخری موصول ہونے والی خوراک کے چھ ماہ بعد فائزر کی بوسٹر خوراک حاصل کر سکتے ہیں۔

 

 فائزر کی دو یا تین خوراکیں: آخری موصول ہونے والی خوراک کے چھ ماہ بعد فائزر کی بوسٹر خوراک حاصل کر سکتے ہیں۔

 

 زیادہ خطرہ والے افراد: آخری خوراک وصول کرنے کے تین ماہ بعد بوسٹر خوراک حاصل کر سکتے ہیں۔

Source: خلیج ٹائمز

 

Link: https://www.khaleejtimes.com/coronavirus/covid-in-uae-here-is-when-you-can-take-your-free-booster-shots-in-abu-dhabi


یہ مضمون شئیر کریں: