عالمی یوم صحت کے موقع پر، دبئی کے مشہور برج خلیفہ نے وزارت صحت و روک تھام کے ذریعہ ایک حوصلہ افزا ویڈیو کی اشاعت کی جس کا مقصد لوگوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے لاگو کئے گئے کوویڈ19 اقدمات کی پابندی کرنے پر حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
متحدہ عرب امارات کو دنیا کے لئے ایک نمونہ قرار دیتے ہوئے وزارت صحت و روک تھام کے انڈر سکریٹری اور امارات ہیلتھ سروسز اسٹیبلشمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم العلما نے کہا کہ عالمی یوم صحت ایک اہم موقع ہے کہ ہم کوویڈ19 کے انتظام اور انحصار میں متحدہ عرب امارات کی کامیابیوں کو اس انداز سے منائیں جس سے عالمی سطح پر صحت کی دیکھ بھال کے میدان میں اس کی مسابقت کو بڑھایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ صحت کے میدان میں متحدہ عرب امارات کا مساوات پر مبنی بہترین نظام ہے جو کہ عالمی دنیا کے لئے ایک نمونہ ہے جس کی تقلید کی جاسکتی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد اویس نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اعلی معیار کی صحت کی خدمات، ویکسن اور لیب ٹیسٹ کی فراہمی کے لئے اپنے وسائل اور صلاحیتوں کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔