اجمان میں تھمبے ہسپتال کوویڈ19 مثبت مریضوں کے لیے کم لاگت کے قرنطینہ پیکجز پیش کر رہا ہے۔ یہ پیشکش ایسے افراد کو کی جا رہی ہے جنہیں طبی دیکھ بھال کے ساتھ رہنے کی ضرورت ہے یا ہو سکتا ہے کہ ان کے گھر میں قرنطینہ کے مناسب انتظامات نہ ہوں۔
اس اقدام کا مقصد انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنا اور ساتھ ہی ماہرین صحت کی طرف سے بروقت طبی دیکھ بھال فراہم کرکے ان مریضوں کی مدد کرنا ہے جو انفیکشن کی وجہ سے سنگین علامات پیدا کرتے ہیں۔
نائب صدر - ہیلتھ کیئر ڈویژن، تھمبے گروپ، اکبر معیدین تھمبے نے کہا ہے کہ جن مریضوں کو گھر سے قرنطینہ کرنے کی سفارش کی جاتی ہے انہیں تحفظ کے احساس کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر وہ طبی نگرانی میں ہوں تو یہ انہیں زیادہ اطمینان مہیا کرتا ہے۔
ہسپتال کی طرف سے قرنطینہ کے سات دن کے پیکج 650 درہم فی دن اور 10 دن کے پیکج کے لیے 700 درہم فی دن سے شروع ہوتے ہیں جس میں ڈاکٹر سے مشاورت، طبی امداد، ایکسرے، منہ کی ادویات اور کھانا شامل ہیں۔
ہم نے چند مریضوں کو خدمات پیش کیں اور مثبت رائے حاصل کی۔ مریضوں کا ڈاکٹروں کی طرف سے باقاعدگی معائنہ کیا جاتا ہے اور مسلسل نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے نرسیں اور پیرا میڈیک سٹاف بھی دستیاب ہوتا ہے۔
تھمبے ہسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر محمد فیصل پرویز نے کہا کہ متعدد طریقوں کے ذریعے اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا جیسے صحت مند خوراک، اہم چیزوں کی نگرانی اور ذہنی تھکن سے بچنا؛ انفیکشن سے لڑنے کے لیے سب سے مؤثر حکمت عملی ہے۔ ہم نوجوان اور بوڑھے دونوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ کوویڈ19 کے دوران ماہر غذائیت کی سفارشات کے مطابق اپنی کھانے کی روٹین بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال نے وزارت کے رہنما خطوط پر مناسب عمل کو یقینی بنانے اور مریضوں کو بہترین دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے ایک جامع کوویڈ مینجمنٹ ایکسی لینس کمیٹی تشکیل دی ہے۔