متحدہ عرب امارات: الہوسن ایپ پر گرین اسٹیٹس حاصل کرنے کے لیے اب پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے

ِکوویڈ19 ویکسین شدہ پازیٹو، گرین اسٹیٹس، پی سی آر ٹیسٹ ضرورت ختم


 ابوظہبی میں مکمل طور پر ویکسین شدہ رہائشیوں کو الہوسن ایپ پر گرین اسٹیٹس کو بحال کرنے کے لیے اب پی سی آر ٹیسٹ نہیں کرانا پڑے گا۔

 

ایپ کے معلوماتی صفحہ میں کہا گیا ہے کہ ایک نئی اپ ڈیٹ کے مطابق مثبت کیس والوں کا الہوسن ایپ پر ریڈ اسٹیٹس رہائشیوں کو پی سی آر ٹیسٹ کروائے بغیر 11 ویں دن خود بخود سبز ہو جائے گا۔ دس دن کے لیے قرنطینہ کریں اور 11 ویں دن آپ کے سٹیٹس کے خود بخود سبز کر دیا جائے گا۔ گرین سٹیٹس 30 دن تک رہے گا۔ براہ کرم اگلے 60 دنوں میں ہر 14 دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کروائیں۔ 

 

 اس سے پہلے، کووویڈ19 مثبت کیسز والوں کو مثبت ٹیسٹ کے بعد گرین اسٹیٹس حاصل کرنے کے لیے 24 گھنٹے کے وقفے پر دو منفی پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج فراہم کرنے پڑتے تھے، چاہے وہ مکمل طور پر ویکسین شدہ ہوں۔

 

 الہوسن ایپ کے اعلان مطابق مزید یہ کہ جن لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے وہ 90 دن تک ویکسین یا بوسٹر جاب لینے سے مستثنیٰ ہیں۔ یہ استثنیٰ مربوط ٹریول پاس پر لاگو ہوتا ہے۔ گرین پاس کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے، ہر 14 دن میں پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔ 

 

 

 مزید برآں، ہیش ٹیگ 'پروٹیکٹ ادرز' یعنی 'دوسروں کی حفاظت کریں' کے تحت شروع کی گئی ایک حالیہ مہم کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا تہے اکہ آگاہی پھیلائی جا سکے اور کوویڈ پازیٹو مریضوں کو دوسروں کو متاثر ہونے سے روکنے کے لیے گھر کے اندر قرنطینہ رہنے کی ترغیب دی جائے۔

 

 ابوظہبی میں داخل ہونے کے لیے الہوسن ایپ پر گرین پاس ایک لازمی شرط ہے اور متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں عوامی مقامات پر داخل ہونے سے پہلے اسے باقاعدگی سے چیک کیا جاتا ہے۔ 

 

سرکاری اسکولوں اور کالجوں کے علاوہ تمام وفاقی اور کچھ مقامی حکومتوں کے محکموں میں داخل ہونے کے لیے کووڈ سیفٹی پاس بھی ضروری ہے۔ 

 

گرین سٹیٹس کو 14 دنوں کے لیے اس وقت ایکٹو کیا جاتا ہے جب ایک مکمل ویکسین شدہ شخص کے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آتا ہے۔ یہ سٹیٹس 14 دنوں کے بعد گرے ہو جاتا ہے جب تک کہ وہ شخص کوویڈ ٹیسٹ کا دوسرا منفی نتیجہ نہ حاصل کر لے۔ 

 

مکمل طور پر ویکسین شدہ سمجھے جانے کے لیے، رہائشیوں کے لئے اپنی دوسری خوراک کی تاریخ کے چھ ماہ بعد بوسٹر شاٹ لینا بھی ضروری ہے۔ بوسٹر خوراک حاصل کرنے کے لیے 30 دن کی رعایتی مدت فراہم کی جاتی ہے۔

Source: خلیج ٹائمز

 

Link: https://www.khaleejtimes.com/coronavirus/covid-in-uae-tested-positive-al-hosn-app-to-turn-green-after-11-days-no-pcr-test-needed


یہ مضمون شئیر کریں: