متحدہ عرب امارات میں حکام نے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ خاندان کے افراد، خاص طور پر بزرگوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد سے ملنے سے پہلے کووِڈ پی سی آر ٹیسٹ کروا لیں۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ متواتر پی سی آر ٹیسٹنگ سے وائرس کا جلد پتہ چلے گا اور حکام کو رابطہ کرنے میں مدد ملے گی۔
ڈاکٹر نورا الغیثی نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام احتیاطی تدابیر کی پابندی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ ایسی کسی بھی خلاف ورزی اور طرز عمل کا پتہ لگایا جا سکے جو کمیونٹی کی صحت اور حفاظت کو منفی طور پر متاثر کر سکتے ہیں۔
انہوں نے رہائشیوں پر بھی زور دیا کہ وہ افواہوں اور جعلی خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں معلومات کو شئیر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کرنی چاہیے۔