متحدہ عرب امارات: ابوظہبی، العین، دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ میں دھند کے باعث ریڈ الرٹ جاری، ڈرائیوروں کو انتباہ جاری

متحدہ عرب امارات: ابوظہبی، العین، دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ میں دھند کے باعث ریڈ الرٹ جاری، ڈرائیوروں کو انتباہ جاری


  متحدہ عرب امارات کے مختلف امارات دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں اور موسمی بیورو نے دھند کے باعث الرٹ جاری کردیا ہے۔

 

 نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کے مطابق، متحدہ عرب امارات میں آسمان خاص طور پر دن کے وقت جزوی طور پر ابر آلود اور دھول آلود نظر آرہا ہے۔

 

 آج صبح، ملک بھر میں، ابوظہبی، العین، دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ میں شدید دھند کی اطلاع ملی جس نے بعد این سی ایم نے دھند کی وجہ سے یلو اور ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

 

ڈرائیوروں کو سڑک پر ہوشیار رہنا چاہئے کیونکہ دھند کی وجہ سے واضح دیکھنے میں رکاوٹ ہوگی۔ 

 

رات اور جمعہ کی صبح کچھ ساحلی علاقوں جیسے دبئی، شارجہ اور عجمان میں دھند پڑنے کے ساتھ نسبتاً نمی میں اضافہ متوقع ہے۔ 

 

 اوسط درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 20 سینٹی رہنے کی توقع ہے۔ دبئی اس وقت 21 ڈگری سینٹی گریڈ پر ہے۔ 

 

دس سے بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بار بار چلنے کی توقع ہے جبکہ بعض اوقات 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے۔

Source: گلف نیوز

 

Link: 

https://gulfnews.com/uae/weather/uae-weather-red-alert-out-as-fog-engulfs-abu-dhabi-al-ain-dubai-sharjah-and-ras-al-khaimah-drivers-warned-1.1648697880441


یہ مضمون شئیر کریں: