11 دسمبر 2020: (جنرل رپورٹر) صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ مصر کو گزشتہ روز جمعرات کو چین نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ (سینوفرم) کے ذریعہ تیار کردہ کورونا ویکسن کی پہلی کھیپ موصول ہوئی ہے۔ یہ کھیپ متحدہ عرب امارات سے قاہرہ ہوائی اڈے پر پہنچی جہاں اس ویکسین کے فیز 3 کے کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے فیز 3 کلیمیکل ٹرائلز کاحوالہ دیتے ہوئے اس ہفتے کہا تھا کہ سینوفرم ویکسین کے اندر 86 فیصد افادیت ہے۔ اس ویکسین کو پہلے ہی ایک ہنگامی پروگرام میں چین میں تقریبا 10 لاکھ افراد پر استعمال کیا جا چکا ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ مصر میں یہ ویکسن 21 دنوں میں دو خوراکوں کے زریعے لی جائے گی اور یہ ویکسین بلا معاوضہ ہو گی نیز حکومت طبی عملے اور دائمی بیماریوں والے لوگوں کو ویکسین لگانے کو ترجیح دے گی۔