مریضوں اور زائرین کے لئے سیہا سہولیات تک رسائی کے لیے الہوسن گرین پاس لازمی

مریضوں اور زائرین کے لئے سیہا سہولیات تک رسائی کے لیے الہوسن گرین پاس لازمی

ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سیہا) نے اعلان کیا ہے کہ 16 سال سے زیادہ عمر کے مریضوں اور زائرین کے پاس سیہا صحت سہولیات اور مراکز تک رسائی کے لیے الہوسن ایپلی کیشن پر گرین پاس ہونا لازمی ہے۔

 

 اتوار کو سیہا کے بیان کے مطابق ، اس نئے قانون کا اطلاق منگل ، 7 ستمبر سے ہو گا جس میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے وزٹ اور ڈرائیو کے ذریعے ٹیسٹنگ کی سہولیات شامل نہیں ہیں۔ 

 

یہ اعلان ابو ظہبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کی جانب سے الہوسن ایپ پر گرین پاس کے استعمال کی منظوری کی تازہ ترین ہدایت کے بعد سامنے آیا ہے جو کہ ویکسینیشن، کنٹریکٹ ٹریسنگ اور دیگر اقدامات کے زریعے متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کے عین مطابق ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: