متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میں عالمی ادارہ صحت کی لاجسٹک حب سے سوڈان تک فوری طور پر انسانی امداد اور طبی سامان پہنچانے کے لئے امدادی پروازوں کا حکم دیا ہے۔ شیخ محمد بن راشد کی ہدایت کے مطابق ، بین الاقوامی ہیومنٹیریٹی سٹی نے سوڈان میں امدادی سامان پہنچانے کے لئے دو طیارے چارٹر کیے ہیں۔
اس سامان میں زندگی بچانے والی دوائیں اور دیگر طبی سامان موجود ہو گا۔ اس سپلائی سے صحت مراکز میں دوائیوں کی شدید قلت دور ہوگی اور کوویڈ19 کے انتظام کے لئے درکار حفاظتی اور بایومیڈیکل آلات تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔ پہلا طیارہ 28 فروری اتوار کو خرطوم میں اترا تھا جبکہ دوسرا یکم مارچ کو۔