محمد بن راشد کا سوڈان اور نائیجیریا کے لئے فوری امداد کی فراہمی کا حکم

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کوویڈ19 کے وبائی مرض کا مقابلہ کے لئے  فوری طور پر طبی امداد کو سوڈان  اور نائجیریا روانہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

16 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کوویڈ19 کے وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں فوری طور پر طبی امداد کو سوڈان روانہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

شیخ محمد بن راشد نے نائیجیریا کو ایک اور امدادی طیارہ بھیجنے کا حکم بھی دیا تاکہ ملک کو وبائی امراض سے لڑنے میں مدد ملے۔ اس امداد میں 14 ٹن طبی سامان اور 20 ٹن خوراک کی فراہمی شامل ہے جبکہ یہ امداد دبئی کے انٹرنیشنل ہیومینیٹریٹی سٹی سے روانہ کر دی گئی ہے۔

 


یہ مضمون شئیر کریں: