27 جون 2020: (جنرل رپورٹر) محکمہ صحت ابوظہبی کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی کی کہانیوں کو مسلسل اجاگر کر رہی ہے اور اب انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ العین میں واقع توام اسپتال میں اس وقت کورونا کا کوئی کیس نہیں ہے، اب وہ اپنی نارمل روٹین میں واپس جانے کے لئے تیار ہیں تا کہ سوسائٹی کے تمام لوگوں کو صحت سے متعلق خدمات فراہم کی جا سکیں۔
اس بڑی پیش رفت کی وجہ شعبہ صحت کی مسلسل کاوشوں اور نیشنل اسکریننگ پروگرام ہے جس کی بدولت طبی دیکھ بھال کی ضرورت پڑنے والے معاملات میں تیزی سے کمی آئی۔
محکمہ صحت نے بھی حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ مریضوں کی تیز تر بحالی اور انفیکشن کے کم معاملات کی روشنی میں امارات کے متعدد اسپتال کوویڈ19 کیسز سے آزاد ہو چکے ہیں جن میں اے ڈی این ای سی فیلڈ اسپتال، شیخ شہباؤٹ میڈیکل سٹی، مبادلہ ہیلتھ کئیر اور میڈیکلینک اسپتال شامل ہیں۔
امارات میں طبی سہولیات فراہم کرنے والے میڈیکل سٹاف کی انتھک کوششوں کو محمکہ صحت کی جانب سے سراہا گیا۔