مجھے الہوسن گرین پاس کہاں دکھانے کی ضرورت ہے؟ جانئے اہم معلومات

مجھے الہوسن گرین پاس کہاں دکھانے کی ضرورت ہے؟ جانئے اہم معلومات

اگر آپ ہفتے کے آخر میں ابوظہبی جانے کا ارادہ کر رہے ہیں ، یا شارجہ میں شادی میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں تو آپ کو اپنی سفر کی منصوبہ بندی علاوہ الہوسن ایپ پر گرین سٹیٹس دکھانے کی بھی ضرورت ہو گی جسے اکثر گرین پاس بھی کہا جاتا ہے۔ 

 

 اگر آپ کو ابھی تک واضح نہیں ہے کہ گرین پاس کیا ہے تو آئیے جانتے ہیں۔

 

 مجھے الہوسن گرین پاس کہاں دکھانے کی ضرورت ہے؟

 

 بیس ستمبر سے، ابوظہبی میں گرین پاس کے نئے قوانین نافذ ہوچکے ہیں ، جہاں چھ ماہ سے زائد عرصہ پہلے جن افراد نے سینوفارم ویکسین حاصل کی تھی ، انہیں اپنے الہوسن ایپ پر گرین پاس کی حیثیت برقرار رکھنے کے لیے بوسٹر شاٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔ 

 

 تاہم ، ابو ظہبی واحد امارات نہیں ہے جہاں آپ کو کچھ عوامی مقامات میں داخل ہونے کے لیے گرین پاس پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔ 

 

انیس ستمبر کو جاری کردہ رہنما خطوط میں ، شارجہ کی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ لوگوں کو شادیوں اور سماجی اجتماعات میں شرکت کے لیے اپنے الہوسن ایپ پر گرین پاس دکھانے کرنے کی ضرورت ہوگی۔ 

 

 ابوظہبی کے لیے ہدایات 

 

اگرچہ ابوظہبی نے متحدہ عرب امارات کے اندر سے امارات میں داخل ہونے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت کو ختم کر دیا ہے لیکن پھر بھی آپ کو کچھ عوامی مقامات جیسے شاپنگ مالز ، ہیلتھ کلبوں اور ریستورانوں میں داخل ہونے کے لیے گرین پاس دکھانا لازمی ہے۔

 

 ابو ظہبی ایمرجنسی ، کرائسز ایند ڈیزاسٹر کمیٹی کے اعلان کے مطابق ، درج ذیل مقامات کو 80 فیصد صلاحیت پر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور سیاحوں کو بھی اپنے الہوسن ایپ پر گرین پاس دکھانا ہوگا جس کے بعد انہیں اجازت دی جائے گی۔ 

 • شاپنگ مالز 

• تفریحی مراکز 

• ثقافتی مراکز 

• عجائب گھر

•سینما • ریستوراں اور کیفے

 (فی میز 10 افراد کی اجازت) 

 

 درج ذیل مقامات کو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ آپریٹ کرنے کی اجازت ہے اور زائرین کے لئے اپنے الہوسن ایپ پر گرین پاس پیش کرنا بھی لازم ہے۔

• ہیلتھ کلب 

• اسپورٹس اکیڈمیز 

• جم 

• سپاس

 

درج ذیل پبلک اور پرائیویٹ ایونٹس کو 60 فیصد کی گنجائش کی اجازت یے اور زائرین کو اپنے الہوسن ایپ پر فعال گرین پاس دکھانے کے ساتھ ساتھ ایونٹ سے 48 گھنٹوں کے اندر موصول ہونے والا منفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا بھی ضروری ہے۔ 

 • سماجی اور کھیلوں کے واقعات۔ 

• تفریحی تقریبات۔ 

• کارپوریٹ تقریبات 

• شادی ہال (100 افراد سے زیادہ نہیں) 

• پبلک ٹرانسپورٹ کو 75 فیصد کی گنجائش سے چلنے کی اجازت ہوگی۔

 

 ایک ٹیکسی ڈرائیور پانچ افراد والی ٹیکسی میں تین مسافروں اور سات افراد والی ٹیکسی میں چار مسافروں کے ساتھ سفر کر سکتا ہے۔ 

 

 الہوسن ایپ میں سبز حیثیت کو کیسے حاصل کیا جائے؟ 

 

 الہوسن ایپ پر آپ کی سبز حیثیت آپ کی ویکسینیشن کی حیثیت کے ساتھ ساتھ آپ کے پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج پر منحصر ہے۔ 

 

 زمرہ 1 - ویکسین شدہ افراد۔ ایسے افراد جنہیں مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے یعنی انہیں کم از کم 28 دن پہلے اپنی دوسری خوراک ملی ہے یا ویکسین ٹرائلز میں رضاکار ہیں۔ پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ الہوسن ایپ پر سبز درجہ کا باعث بنے گا۔ یہ حیثیت 30 دن تک سبز رہے گی اور سات دن تک فعال آئیکن (حرف ای یا گولڈ اسٹار) دکھائی دے گی۔ جبکہ 30 دن کے بعد ، حیثیت خاکستری ہو جائے گا۔ 

 

 زمرہ 2 - دوسری خوراک وصول کرنے والے افراد۔ ایسے افراد جنہوں نے اپنی دوسری خوراک 28 دن قبل حاصل کی ہے۔ ایسے افراد کا منفی پی سی آر ٹیسٹ کے نتیجہ سے 14 دن کے لیے الہوسن ایپ میں سبز سٹیٹس رہے گا۔ 14 دن کے بعد ، حیثیت گرے ہو جائے گی۔ 

 

 زمرہ 3 - پہلی خوراک وصول کرنے والے افراد (اے): جنہوں نے اپنی پہلی خوراک حاصل کی ہے اور دوسری خوراک کی بکنگ کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان کے لئے منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ سات دن تک الہوسن ایپ میں سبز حیثیت دکھائے گا۔ سات دن کے بعد ، حیثیت گرے ہو جائے گی۔

 

 زمرہ 4 - پہلی خوراک وصول کرنے والے (بی): یہ زمرہ ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے اپنی پہلی خوراک حاصل کی ہے اور 48 دن یا اس سے زیادہ وقت تک اپنی دوسری خوراک لینے میں دیر کر رہے ہیں۔ ایسے افراد کے لیے ، پی سی آر کے منفی نتائج کے نتیجے میں تین دن کے لیے ان کی الہوسن ایپ میں سبز حیثبیت دکھائے گی۔ تین دن کے بعد ، حیثیت گرے ہو جائے گی۔ 

 

 زمرہ 5 - ویکسین سے مستثنیٰ افراد۔ منظور شدہ عمل کے مطابق ویکسین سے مستثنیٰ سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کے لیے ، پی سی آر کے منفی نتیجہ کے نتیجے میں سات دن تک الہوسن ایپ پر ان کی حیثیت سبز دکھائی دے گی۔ سات دن کے بعد ، حیثیت گرے ہو جائے گی۔ 

 

 زمرہ 6 - ویکسین نا لگوانے والے۔ ایسے افراد جن کو ویکسین نہیں دی گئی ہے اور جن کے پاس ویکسین کا استثنی بھی نہیں ہے ، پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ تین دن کے لیے الہوسن ایپ پر ان کی حیثیت کو سبز دکھائے گا۔ تین دن کے بعد ، حیثیت گرے ہو جائے گی۔ 

 

میں الحسن ایپ تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا ، میں اپنی حیثیت یا معلومات کیسے چیک کر سکتا ہوں؟ 

 

 الہوسن ایپ آپ کو صرف گرین سٹیٹس فراہم نہیں کرتی ، جو آپ کو مخصوص جگہوں تک رسائی کی اجازت دیتی ہے، بلکہ یہ کوویڈ 19 ٹیسٹوں کا ڈیٹا بیس بھی ہے جو آپ نے کروائے ہیں۔ 

 

چھبیس اگست کو ، ابوظہبی میڈیا آفس نے کچھ متبادل طریقوں کے متعلق بتایا ہے جن کے ذریعے صارفین الہوسن ایپ پر موجود ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن کی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اگر وہ خود ایپ تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ 

 

1. اس کوڈ کو ڈائل کریں۔ اتصالات کے صارفین *48* ڈائل کرسکتے ہیں ، اس کے بعد ان کا ایمریٹس آئی ڈی نمبر یا یو آئی ڈی (یونیفائیڈ آئی ڈی) اور پھر ہیش # ٹائپ کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ اپنے فون کے ذریعے یہ کوڈ ملائیں گے تو آپ کو آپ کے لیے گئے ٹیسٹوں اور ان کے نتائج کے بارے میں تازہ ترین معلومات موصول ہو جائیں گی۔

 

 2. ایس ایم ایس کوڈ۔ 

 

3. الہوسن ایپ پر جائیں۔ ہر شخص مندرجہ زیل ویب سائٹ کے ذریعے الہوسن ایپ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

m.alhosnapp.ae

 یہاں ، آپ اپنا ایمریٹس آئی ڈی نمبر یا یو آئی ڈی اپنے موبائل نمبر کے ساتھ درج کر سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے موبائل نمبر پر ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) بھیجا جائے گا۔ ایک بار جب آپ اسے ویب سائٹ پر اینٹر کریں گے تو آپ کو ایک لینڈنگ پیج پر بھیج دیا جائے گا جو آپ کو الہوسن ایپ سے تمام تفصیلات فراہم کرتا کرے گا جیسا کہ آپ ایپ پر دیکھتے ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: