ماہرین نے کوویڈ19 کے بعد نوجوانوں میں ہنر پیدا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا

ماہرین نے کوویڈ19 کے بعد نوجوانوں میں ہنر پیدا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا

19   جون 2020: (جنرل رپورٹر) کوویڈ19 نے نوجوانوں کو ہنر سیکھنے اور اس میں اضافہ کرنے کی ضرورت پیدا کر دی ہے کیونکہ وہ کورونا وائرس کے بعد کی دنیا میں نوکری تلاش کرنا چاہتے ہیں، یہ کہنا ہے ان ماہرین کا جنہوں نے حال ہی میں دبئی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت ہونے والی ویبینار سے خطاب کیا۔

اس ویبینار کا موضوع "نواجوان ٹیلنٹ کو کورونا کے دوران اور بعد میں اجاگر کرنا" تھا جو دبئی چیمبر استحکام نیٹ ورک کی کمیونٹی انگیجمنٹ ٹاسک فورس کے زیر اہتمام منعقد ہوا جبکہ اس میں 24 کمپنیوں اور تنظیموں کی نمائیندگی کرنے والے 36 شرکاء نے شرکت کی۔ اس ویبینار میں ڈاکٹر زینت رضا خان، لینا ہورانی، دیما ناجم، نوجود سہران اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

رضا خان نے نواجوانوں کی حقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ہورانی نے کہا کہ نوجوانوں کی مثبت سوچ کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے اور انہیں آن لائن کاروبار سے متعلق راہنمائی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی امداد پر مبنی پروگرامز کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لئے مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام کی بھی تجویز پیش کی۔



یہ مضمون شئیر کریں: